سری لنکن حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، حکام کے مطابق سابق صدر راجہ پاکسے کے بیٹے یوشیتھا اور ایک نیوی افسر سمیت 6 افراد کو گرفتار گیا کیا ہے ۔
حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد پرمنی لانڈرنگ کے الزامات
ہیں،27 سالہ یوشیتھا سابق صدر پاکسے کے دوسرے بیٹے ہیں ، وہ سری لنکن قومی رگبی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، گرفتاری سے قبل ان سے6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔
سابق صدر راجہ پاکسے کے بھائی اور سابق وزیر باسل، سابق سیکرٹری دفاع گوٹابایا اور اس کے بڑے بیٹے نیمال سے بھی متعدد الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔